نیویارک (ویب ڈیسک): میئر زوہران ممدانی نے منگل کے روز نیویارک سٹی کے تمام پانچوں اضلاع (Boroughs) کے لیے مفت چائلڈ کیئر (3-K) پروگرام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد والدین پر سے سفری اور مالی بوجھ کم کرنا ہے۔
اگلے سال موسمِ خزاں (Fall) سے تمام پانچوں بوروز کے 56 زپ کوڈز میں 1,000 سے زائد نئی 3-K نشستیں دستیاب ہوں گی۔
اسٹیٹن آئی لینڈ (Staten Island)
مغربی کوئینز (Western Queens)
ساؤتھ برونکس (South Bronx)
ساؤتھ بروکلین (South Brooklyn)
میئر ممدانی نے زور دے کر کہا کہ ان نشستوں کا اضافہ ان محلوں میں کیا جا رہا ہے جہاں طلب (Demand) شہر کے موجودہ وسائل سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا:”سچی بات تو یہ ہے کہ 3-K پروگرام کی سیٹ کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک ایک محنت کش والدین کو وہاں پہنچنے کے لیے ایک بس اور دو سب ویز بدلنی پڑیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ خاندانوں کو ان کی اپنی کمیونٹی میں سیٹ ملے۔”





