NYC DOT Unveils Redesigned 34th Street Busway Ahead of Fall Completion

نیویارک میں بس ویز کے قیام سے بسوں کی رفتار میں 60 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے

Atif Khan

میئر زہران ممدانی اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے مینہٹن کی مصروف ترین 34 ویں اسٹریٹ (34th Street) پر بس وے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد روزانہ سفر کرنے والے 28,000 سے زائد بس مسافروں کو تیز رفتار اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بس وے نائنتھ ایونیو (Ninth Avenue) سے تھرڈ ایونیو (Third Avenue) کے درمیان دونوں سمتوں میں چلے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف بسوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ سڑکوں پر حفاظت کی صورتحال بھی بہتر ہوگی، مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت آسان ہوگی اور ہنگامی خدمات (ایمرجنسی سروسز) کے رسپانس ٹائم میں بھی واضح کمی آئے گی۔

میئر زہران ممدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:نیویارک کے بہت سے شہری ٹریفک میں پھنسی بسوں کے انتظار میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔ 34 ویں اسٹریٹ کا یہ بس وے اس صورتحال کو بدل دے گا اور شہر کے مصروف ترین کوریڈور کو رواں دواں بنائے گا۔ یہ ایک ایسا پبلک ٹرانسپورٹ نظام بنانے کی طرف قدم ہے جو نیویارک کے شہریوں کی ضرورت کے عین مطابق تیز اور قابل اعتماد ہو۔”

ڈی او ٹی کمشنر مائیک فلن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے مسافروں کے لیے سفری اوقات میں کمی ائے گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے سڑکیں محفوظ ہو جائیں گی۔ ایم ٹی اے (MTA) کے چیئرمین اور سی ای او جانو لیبر نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 14 ویں اسٹریٹ کے کامیاب بس وے کے بعد، اب 34 ویں اسٹریٹ کے مسافروں کو بھی یہ بہترین سہولت ملنے جا رہی ہے۔

منصوبے کے اہم نکات:

اوقاتِ کار: یہ بس وے روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔
سڑک کا استعمال: بسوں، ٹرکوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو سیدھا گزرنے کی اجازت ہوگی۔
مقامی گاڑیوں کے لیے اصول: عام کاروں کو صرف مقامی رسائی حاصل ہوگی، اور ڈرائیورز کو اگلے ہی دستیاب موڑ (Turn) سے باہر نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 34 ویں اسٹریٹ کو ‘ویژن زیرو پرائیورٹی کوریڈور’ قرار دیا گیا ہے کیونکہ 2020 سے 2024 کے دوران یہاں 324 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے۔ نیویارک میں بس ویز کے قیام سے بسوں کی رفتار میں 60 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ حادثات میں 45 فیصد تک کمی آئی ہے۔ ڈی او ٹی کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر کا کام رواں سال خزاں (Fall) کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *