New York–New Jersey Reveals Official Bronx Fan Zone for FIFA World Cup 2026

Atif Khan

نیویارک: فٹبال کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ Bronx Terminal Market کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیویارک نیو جرسی (NYNJ) کا آفیشل “برانکس فین زون” منتخب کر لیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران مارکیٹ کے روف ٹاپ (Rooftop Level 6) پر ایک جائنٹ اسکرین (بڑی اسکرین) کے ذریعے میچز کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی، جہاں عوام کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

اس فین زون کو فٹبال میچز کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ ایک مکمل تفریحی میلے کی شکل دی جائے گی، جس میں لائیو ڈی جے (DJ)، مختلف گیمز، آرٹس اینڈ کرافٹس اور دیگر حیران کن سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

میچز کا شیڈول اور اوقات:
برانکس فین زون کا باقاعدہ آغاز 13 جون سے ہوگا، اور اس کے دروازے دوپہر 1 بجے کھول دیے جائیں گے۔ پہلے دن دکھائے جانے والے میچز میں شامل ہیں:

قطر بمقابلہ سوئٹزرلینڈ (شام 3 بجے)
برازیل بمقابلہ مراکش (شام 6 بجے)

اگلے دن، اتوار 14 جون کو فین زون میں درج ذیل میچز لائیو اسٹریمر کیے جائیں گے:

جرمنی بمقابلہ کیوراساؤ (دوپہر 1 بجے)
نیدرلینڈز بمقابلہ جاپان (شام 4 بجے)

کھانے پینے کے بہترین انتظامات:
فین زون میں آنے والے شائقین کے لیے “بوگی ڈاؤن فوڈ ہال” (Boogie Down Food Hall) کے وینڈرز اور مختلف نامور ریسٹورنٹس کی جانب سے کھانے پینے کے وسیع انتظامات دستیاب ہوں گے۔ جہاں شائقین ایپل بیز (Applebee’s)، ماریسکو سینٹرو (Marisco Centro)، ونگ اسٹاپ (Wingstop)، ببل ٹی 101، امپاناڈا آر ڈی، فوڈ بازار، نوڈل کرافٹ، اور ٹیکو مکس سمیت دیگر مقبول برانڈز کے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ یہ فین زون 610 ایکسٹیریئر اسٹریٹ (Exterior St) پر واقع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *