لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیسری اور سب سے بڑی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جو جدید ویژول ایفیکٹس، ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ اور شاندار اسٹیج پروڈکشن کے باعث شائقین کو مسحور کر دے گی۔
اس عالمی سطح کی تقریب میں موسیقی کی دنیا کے بڑے نام کیٹی پیری، فیوچر، انیتا، لیزا (LISA) اور ریما اپنی پرفارمنس سے اسٹیج پر رنگ جمائیں گے۔
امریکی وقت کے مطابق افتتاحی تقریب 13 جون کو رات 11:30بجے ہوگی، جبکہ اس مرحلے کا میچ امریکہ اور پیراگوئے کے درمیان اسی روز صبح رات 1:00 بجے کھیلا جائے گا۔
فیفا کے مطابق تمام میچز سے تقریباً 25 منٹ قبل کھلاڑیوں کی میدان میں آمد، قومی ترانے اور دیگر رسمی تقریبات کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ شائقین کو مکمل ورلڈ کپ کا بھرپور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں 48 ٹیمیں اور ریکارڈ 1,248 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
