نیویارک: نیویارک شہر کے پہلے مسلمان میئر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت ابراہیمؑ کی قربانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ قربانی بوجھ نہیں بلکہ انسانیت اور اتحاد کے لیے ایک عظیم موقع ہے۔
اپنے بیان میں میئر نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے اور معاشرے میں یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیویارک شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور تمام شہریوں کے لیے بہتر زندگی کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کے مطابق شہر میں عوام کو سستی خوراک، رہائش اور بچوں کی نگہداشت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

میئر نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ “ہماری یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔” انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید سعید کی مبارکباد بھی پیش کی۔





