نیویارک (ویب ڈیسک): اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے خاموشی سے اپنے تمام پلانز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اشتہارات کے ساتھ سب سے سستا پلان اب 7.99 ڈالر کے بجائے 8.99 ڈالر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
بغیر اشتہارات والے ‘اسٹینڈرڈ پلان’ کی قیمت میں 2 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ اب 19.99 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ‘پریمیم پلان’ کی قیمت بھی بڑھا کر 26.99 ڈالر کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس نے اپنے گھر سے باہر اضافی صارفین (Extra Viewers) کو شامل کرنے کی فیس میں بھی تبدیلی کی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ مواد کے معیار اور سروس میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے
نئے صارفین کے لیے یہ قیمتیں 26 مارچ سے لاگو ہو چکی ہیں، جبکہ پرانے صارفین کو ای میل کے ذریعے ایک ماہ قبل مطلع کیا جائے گا جس کے بعد ان پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے اس سے قبل جنوری 2025 میں قیمتیں بڑھائی تھیں۔
