اسپرنگ فیلڈ / شکاگو (ویب ڈیسک): امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے موصول ہونے والے نتائج میں الینوائے کی سیاست الینوائے کے شمال مغربی مضافاتی حلقے سینیٹ ڈسٹرکٹ 26 (Illinois Senate 26th District) سے 27 سالہ پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما نبیلہ سید (Nabeela Syed) نے اپنے ریپبلکن حریف اور موجودہ سینیٹر ڈاربی ہلز (Darby Hills) کو سنسنی خیز اور ریاست کی تاریخ کی سب سے مہنگی انتخابی مہم کے بعد بھاری اکثریت سے شکست دے دی ہے۔میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق نبیلہ سید نے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی، جبکہ ان کے مقابلے میں موجود ریپبلکن سینیٹر ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔ اس فتح کے بعد ڈیموکریٹس نے اسپرنگ فیلڈ کے قانون ساز ایوان (General Assembly) میں اپنی سپر میجورٹی (Supermajority) کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔
‘ریفارم فار الینوائے’ کے ڈیٹا بیس کے مطابق، ڈسٹرکٹ 26 کی یہ انتخابی مہم الینوائے لیجسلیچر کی تاریخ کی سب سے مہنگی مہم ثابت ہوئی جس میں 6.5 ملین ڈالر (تقریباً 1.8 ارب پاکستانی روپے) سے زائد کی رقوم خرچ کی گئیں۔
نبیلہ سید نے 4.7 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈ ریزنگ کی جس میں الینوائے سینیٹ ڈیموکریٹک فنڈ اور ڈیموکریٹک پارٹی کا بڑا حصّہ شامل تھا، جبکہ ان کے حریف گروپوں نے ان کی مخالفت میں لاکھوں ڈالرز خرچ کیے۔
الیکشن کی رات فتح کا اعلان کرتے ہوئے نبیلہ سید نے کہا: “ہماری ٹیم اور رضاکاروں نے ہمدردی اور جذبہِ خدمت کے ساتھ ووٹرز کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ مہم کے دوران مجھے میرے نام، عقیدے اور عمر کی وجہ سے نفرت انگیز بیانات اور خوفزدہ کرنے والی کوششوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس حلقے کی عوام نے ثابت کر دیا کہ نفرت پر خدمت کی جیت ہوتی ہے”۔
نبیلہ سید کی فتح کے علاوہ الینوائے کے دیگر اہم حلقوں میں بھی ڈیموکریٹس نے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ سینیٹ ڈسٹرکٹ 24 میں بنجمن میک ایڈمز نے ریپبلکن سینیٹر سیٹھ لیوس کو 55% ووٹس سے شکست دی، جبکہ ہاؤس ڈسٹرکٹ 52 میں ماریا پیٹرسن نے ریپبلکن مارٹن میک لاگلین کو پچھاڑ دیا۔ سینیٹ ڈسٹرکٹ 14 سے سینیٹر ایمائل جونز تھرڈ 75% ووٹس کے ساتھ دوبارہ منتخب ہو گئے۔





