لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میٹ گالا2027 کےنئےتھیم کااعلان، فیشن کی دنیا میں نئی بحث چھڑ گئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک):دنیا کی سب سے بڑی فیشن کی رات یعنی ‘میٹ گالا 2027’ (Met Gala 2027) اور دی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی بہاریہ نمائش کے منسوخ شدہ منصوبے کے بعد نئے تھیم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

متنازع برطانوی فیشن ڈیزائنر جان گالیانو (John Galliano) کی نمائش کی منسوخی کے چند ہفتوں بعد میوزیم انتظامیہ نے اپنے نئے تھیم “extraORDINARY: Fashion and the Poetics of Everyday” کا انکشاف کیا ہے۔

یہ نمائش اور اس سے منسلک ریڈ کارپٹ میٹ گالا اس بات کو ایکسپلور کرے گا کہ کس طرح فیشن ڈیزائنرز عام روزمرہ کے ملبوسات، سادہ اشیاء اور عام مٹیریلز (مثلاً جینس، ٹی شرٹس، پفر کوٹس، کاغذ، پلاسٹک اور دھات) کو نئے اور غیر معمولی فن پاروں میں ڈھالتے ہیں۔

میٹ گالا کا سالانہ چیریٹی ایونٹ پیر 3 مئی 2027 کو منعقد ہوگا، جبکہ کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی یہ عمومی نمائش 9 مئی 2027 سے 9 جنوری 2028 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ میٹ گالا سے حاصل ہونے والا فنڈ کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی نمائشوں، پبلیکیشنز اور آپریشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے انچارج کیوریٹر اینڈریا بولٹن (Andrew Bolton) کا کہنا ہے کہ “سادہ اشیاء اتنی سادہ نہیں ہوتیں جتنی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک سادی جینس، سفید شرٹ یا سویٹ شرٹ میں کسی انسان کی زندگی کی یادیں اور عادات چھپی ہوتی ہیں۔ یہ نمائش ہمیں یہ دکھائے گی کہ ہمارے ارد گرد کی عام چیزوں میں کتنا تصوراتی تخیل پوشیدہ ہے”۔

اس سے قبل بہاریہ نمائش کا نام “John Galliano: Horizons” طے پایا تھا جس میں برطانوی ڈیزائنر کے کام کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا تھا۔ تاہم، جان گالیانو کے ماضی میں کیے گئے اینٹی سیمیٹک (یہودی مخالف) اور نسلی تعصب پر مبنی بیانات پر ہونے والی شدید تنقید اور احتجاج کے بعد میٹ میوزیم اور گالیانو نے مشترکہ طور پر اس شو کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا تھا۔