لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میراپرغموں کاپہاڑٹوٹ پڑا،بہن کینسرکےباعث انتقال کرگئیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لندن / نیویارک (ویب ڈیسک): پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا (Meera) کی چھوٹی بہن اور لندن میں مقیم پیشہور قانون دان شائستہ عباس (Shaista Abbas) کینسر سے طویل اور صبر آزما جنگ کے بعد لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی۔

نیویارک میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کی اور برطانوی حکام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھی ویزا جاری نہ کرنے پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

شائستہ عباس گزشتہ دو ماہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جبکہ ان کی والدہ شفقت زہرہ بخاری اور بہن اقصیٰ عباس تیمارداری کے لیے لندن میں موجود تھیں۔ شائستہ عباس نے پسماندگان میں ایک شیرخوار بیٹی چھوڑی ہے، جس کے بارے میں اداکارہ میرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مرحومہ بہن کی بیٹی کو گود (Adopt) لیں گی۔

فروری 2025 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مرحومہ شائستہ عباس نے اعتراف کیا تھا کہ والد کی وفات کے وقت وہ صرف 6 سال کی تھیں اور میرا نے بڑی بہن ہونے کے ناطے والدین کی طرح پورے خاندان کی کفالت کی۔ میرا نے ان کی اعلیٰ تعلیم، لندن میں قانون کی ڈگری اور رہائش کا پورا خرچ خود برداشت کیا۔ شائستہ عباس نے پاکستانی ڈرامہ سیپ میں بھی اداکاری کی تھی۔

اداکارہ میرا پر ہیلتھ رو ایئرپورٹ پر امیگریشن کی غلط فہمی کی بنا پر برطانوی حکام نے 10 سالہ پابندی عائد کی تھی۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ایک ٹریول ایجنٹ کی غلط معلومات پر ان کی ویزا درخواست دوبارہ رد کر دی گئی تھی۔

جولائی 2025 اور ستمبر 2026 میں میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott) اور برطانوی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ویزا جاری کرنے کی بارہا التجا کی تھی تاکہ وہ اپنی کینسر کے آخری اسٹیج پر موجود بہن سے آخری بار مل سکیں، تاہم وہ برطانوی ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ مرحومہ شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔