نیویارک: میئر زوہران ممدانی اور سمال بزنس سروسز (SBS) کے کمشنر کینی مینایا نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے اپنی مدت کے دوران اب تک چھوٹے کاروباروں کو 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کے جرمانوں اور فیسوں سے بچانے میں مدد کی ہے۔ یہ سنگ میل نیویارک سٹی میں “سمال بزنس منتھ” کی تقریبات کے دوران عبور کیا گیا۔
میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ “چھوٹے کاروبار ہمارے محلوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بہت سے مالکان اپنا وقت بیوروکریسی سے لڑنے میں ضائع کر دیتے تھے۔
ہماری انتظامیہ نے پہلے دن سے سرخ فیتے (Red Tape) کو ختم کرنے اور جرمانوں کو کم کرنے پر کام کیا تاکہ یہ پیسہ محنت کش نیویارکرز کی جیبوں میں واپس جا سکے۔”
ایس بی ایس نے اس دوران 1,000 سے زائد خدمات فراہم کیں، جن میں قانونی مشاورت اور ریگولیٹری رہنمائی شامل ہے۔ مئی کے پورے مہینے میں پانچوں اضلاع میں ورکشاپس اور ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جن کا اختتام 28 مئی کو “سمال بزنس ایکسپو” پر ہوگا۔
اس کے علاوہ، فیفا ورلڈ کپ 2026™ کے پیشِ نظر چھوٹے کاروباروں کو سیاحت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی “بزنس ٹول کٹ” بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
