نیویارک: میئر نیویارک سٹی زوہران ممدانی، محکمہ ٹرانسپورٹیشن (DOT) کے کمشنر مائیک فلن اور ڈی ڈی سی (DDC) کے قائم مقام کمشنر ایڈورڈو ڈیل ویلے نے برونکس میں بس سروس کو تیز رفتار بنانے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔
یہ منصوبہ خاص طور پر Bx6 Select Bus Service (SBS) کے 25 ہزار روزانہ کے مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے تحت161 اسٹریٹ انڈر پاس کو مکمل طور پر صرف بسوں کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔
کونورس ویلیج ویسٹ سے ریور ایونیو تک سینٹر رننگ بس لین (Center-running bus lane) بنائی جائے گی، جو اپنی نوعیت کا منفرد ڈیزائن ہے۔
بسوں کی آمد و رفت کو تیز کرنے کے لیے کنکریٹ کے بورڈنگ آئی لینڈز اور نئے بس شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔
بیس بال سیزن کے آغاز سے قبل شروع ہونے والے اس منصوبے کا مقصد ینکی اسٹیڈیم آنے والے سالانہ 30 لاکھ سے زائد شائقین اور مقامی رہائشیوں کو ٹریفک کے ازدحام سے بچانا ہے۔ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے 370 اے ڈی اے (ADA) ریمپس، نئے پیڈسٹرین ریفیوج آئی لینڈز اور وسیع فٹ پاتھ تعمیر کیے جائیں گے۔
صرف سڑکیں ہی نہیں، بلکہ زمین دوز نظام کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں:
4,500 فٹ سے زائد واٹر مینز اور سیور لائنوں کی تبدیلی۔
57 نئے درخت اور 8,000 سے زائد پودے لگانا۔
100 سے زائد نئی اسٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کی تنصیب شامل ہے۔
میئر زہران ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ “بیس بال سیزن کے آغاز پر اس منصوبے کا آغاز ینکیز کے مداحوں اور برونکس کے محنت کش طبقے کے لیے ایک تحفہ ہے، جس سے ان کا سفر آسان، تیز رفتار اور محفوظ ہو جائے گا۔”
یہ منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم تعمیراتی کام کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ بیس بال میچوں کے دوران ٹریفک میں کم سے کم خلل پڑے۔





