John Cena Reflects on Final Match Loss to Gunther as “Perfect Ending”

جان سینا نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

Editor News

نیویارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے لیجنڈری سٹار جان سینا نے اپنے طویل اور کامیاب ان رنگ کیریئر کے اختتام پر مداحوں کے ملے جلے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے اسے اپنے سفر کا بہترین اختتام قرار دیا ہے۔ سینا کا آخری میچ دسمبر میں “دی رنگ جنرل” گنتھر کے خلاف ہوا تھا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ریسلنگ کے مداح گزشتہ پانچ ماہ سے اس بحث میں مصروف ہیں کہ آیا سینا کو اپنے آخری میچ میں ہارنا چاہیے تھا یا نہیں۔ اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں جان سینا نے کہا کہ وہ اس شکست سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میرا کیریئر ہمیشہ سے ہی منقسم (Polarizing) رہا ہے، جہاں آدھے لوگ مجھ سے محبت کرتے تھے اور آدھے ‘Cena Sucks’ کے نعرے لگاتے تھے۔ میرا آخری میچ بھی بالکل ویسا ہی تھا جس میں عوام کی رائے بٹی ہوئی تھی، اور میرے کیریئر کو ختم کرنے کا اس سے بہتر طریقہ کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔”

جان سینا کو ہرانے کے بعد گنتھر کی شہرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور وہ اب “کیریئر کلر” کے طور پر ابھرے ہیں۔ سینا کے بعد انہوں نے اے جے سٹائلز کے WWE کیریئر کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔

اگرچہ جان سینا اب رنگ میں نظر نہیں آئیں گے، لیکن وہ WWE کا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے ‘بیک لیش’ (Backlash) کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ ‘جان سینا کلاسک’ کی میزبانی کریں گے، جس کا مقصد NXT کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ‘سیٹرڈے نائٹ مین ایونٹ’ کے لیے بھی پرجوش ہیں، جہاں وہ اپنے پسندیدہ جونیئر ریسلرز کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *