Iran’s World Cup 2026 Fate in Focus as FIFA Calls Key Meeting in Zurich

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ایران کی ممکنہ شرکت، سیکیورٹی خدشات اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔

Editor News

زیورخ: عالمی فٹبال تنظیم FIFA نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ میں مذاکرات کے لیے مدعو کر لیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ایران کی ممکنہ شرکت، سیکیورٹی خدشات اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، تاہم فیفا اس مسئلے کے حل کے لیے متحرک ہے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جہاں ورلڈ کپ میں ٹیم کی شمولیت سے متعلق تمام معاملات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب فیفا کے صدر Gianni Infantino پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا اور اپنے میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے گا۔

واضح رہے کہ FIFA World Cup 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ ایران کی شرکت موجودہ حالات کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *