لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیواڈاالیکشنز 2026: پاکستانی نژادڈیموکریٹک رہنماہنادی ندیم کی نیواڈااسٹیٹ اسمبلی میں شاندارفتح

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاس ویگاس / نیواڈا (ویب ڈیسک): امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے تازہ ترین نتائج میں ریاست نیواڈا کے 34ویں اسمبلی ڈسٹرکٹ (Nevada Assembly District 34) سے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک قانون ساز ہنادی ندیم (Hanadi Nadeem) نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے ریاست کی اسمبلی میں اپنی نشست کامیابی سے برقرار رکھی ہے۔

غیر حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق ہنادی ندیم نے اپنے ریپبلکن حریف برینڈن ڈیوس (Brandon Davis) کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ ہنادی ندیم نے 12,977 ووٹس (62.6 فیصد) حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابلے میں ریپبلکن امیدواربرینڈن ڈیوس کو 7,753 ووٹس (37.4 فیصد) مل سکے۔

اپنی سابقہ مدت اور انتخابی مہم کے دوران انہوں نے سستے گھروں کی فراہمی، تعلیم کے شعبے میں بہتری، اور مقامی چھوٹے کاروباروں کے تحفظ کو اپنا بنیادی ایجنڈا بنایا، جس پر لاس ویگاس کے ووٹرز نے ان پر مسلسل دوسری بار مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔