لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Governor Kathy Hochul, Mayor Zohran Mamdani Pay Tribute to NYPD Officer Who Died in Kuwait

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ (NYPD) کے ایک ہرول عزیز افسر، سارفلی ڈیویس (Sorffly Davius)، کویت میں فوجی مشن کے دوران اچانک طبی پیچیدگی کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ امریکی نیشنل گارڈ کے ‘آپریشن ایپک فیوری’ (Operation Epic Fury) کے سلسلے میں کویت کے کیمپ بوہرنگ میں تعینات تھے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل اور میئر زوہران ممدانی نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے افسر کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آفیسر سارفلی ڈیویس نے 2014 میں بروکلین کے 79 ویں پریسنٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ امریکی فوج کے نیشنل گارڈ کے 42 ویں انفنٹری ڈویژن کا حصہ تھے اور حال ہی میں 28 فروری کو شروع ہونے والے ‘آپریشن ایپک فیوری’ کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہوئے تھے۔ اس آپریشن کا مقصد خطے میں دفاعی استحکام اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی حفاظت ہے۔


گورنر کیتھی ہوچل نے اپنے بیان میں کہا:”آفیسر ڈیویس کی زندگی ان غیر معمولی قربانیوں کی یاد دہانی ہے جو ہمارے نیشنل گارڈ کے ارکان دیتے ہیں۔ وہ ایک شہری، فرسٹ ریسپونڈر اور سپاہی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں کمال مہارت سے نبھاتے تھے۔”

میئر زوہران ممدانی اور NYPD کمشنر جیسیکا ٹش نے ایک مشترکہ بیان میں کہا:”آج ہمارا شہر ایک ایسے سپاہی کے لیے سوگوار ہے جس کا پورا کیریئر ملک اور نیویارک سٹی کی خدمت کے لیے وقف تھا۔ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے لیے ایک مشعلِ راہ رہیں گی

آفیسر ڈیویس اپنے پیچھے بیوہ اور بچے چھوڑ گئے ہیں۔ حکام نے ان کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے، تاہم موت کی مزید وجوہات کے بارے میں ابھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔