لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں اعلیٰ تعلیم کابڑااعلان:گورنرکیتھی ہوچل نے SUNYاورCUNYمیں مفت ڈگری پروگرام کادائرہ کاربڑھا دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Gov. Kathy Hochul) نے ریاست کے 25 سے 55 سال کی عمر کے رہائشیوں کے لیے مفت کمیونٹی کالج اقدام (Free Community College Initiative) میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس نئی پالیسی کے تحت وہ نیویارکرز جو پہلے سے کسی دوسرے شعبے میں ڈگری رکھتے ہیں، وہ بھی اب اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک (SUNY) اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک (CUNY) میں بنا ٹیوشن فیس کے اعلیٰ طلب والے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

اس اسکیم کے تحت طلبہ کی صرف ٹیوشن فیس ہی معاف نہیں ہوگی بلکہ کورس سے متعلقہ تمام فیستھ، کتابیں اور دیگر درکار تعلیمی سامان (Books and Supplies) کے اخراجات بھی پروگرام کے تحت کور کیے جائیں گے۔

گورنر ہوچل نے کہا، “جیسے جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) عالمی معیشت کو نئے سانچے میں ڈھال رہی ہے، میں نیویارکرز کو وہ مہارتیں فراہم کر رہی ہوں جو کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔

اس توسیع سے بالغ افراد کسی بھی قسم کے قرضے (Tuition Debt) کے بغیر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنے کیریئر کا رخ موڑ سکیں گے۔”

2025 میں شروع کیے گئے ‘SUNY and CUNY Reconnect’ پروگرام کے ذریعے اب تک 15,000 سے زائد بالغ متعلمین مفت تعلیم حاصل کر چکے ہیں، جن میں انجنیئرنگ سائنس، چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن اور فارنسک سائنس جیسے مضامین شامل ہیں۔

اس سے قبل صرف وہ بالغ افراد ہی اس اسکیم کے اہل تھے جن کے پاس کوئی سابقہ ڈگری نہیں تھی (سوائے نرسنگ کے)۔

تاہم اب نئے شعبے میں ڈگری حاصل کرنے کا شوق رکھنے والے پہلے سے گریجویٹ افراد بھی اس کا حصہ بن سکیں گے۔ یہ توسیع اسپرنگ 2027 سیشن (جنوری 2027) سے نافذ العمل ہوگی۔

یہ اہم اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی اعداد و شمار کے مطابق 2026 کی دوسری سہ ماہی میں نیویارک 4 فیصد کی سالانہ جی ڈی پی (GDP) نمو کے ساتھ امریکہ کی تیز ترین معاشی ترقی کرنے والی ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔