FIFA World Cup 2026 Becoming a Luxury Event as Prices Skyrocket

ماہرین کے مطابق، مانگ زیادہ اور ٹکٹ کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے متوسط طبقے کے شائقین کو میدان سے باہر کر دیا ہے

Atif Khan

نیویارک: امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں رواں برس شیڈول فٹ بال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ امریکہ میں فٹ بال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فیفا (FIFA) کی نئی ٹکٹنگ پالیسی کے نتیجے میں عام شائقین کے لیے اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھنا ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں کا حال
رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس اور اٹلانٹا میں ہونے والے ابتدائی میچوں کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت 500 ڈالر (تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار روپے) سے شروع ہو رہی ہے، اور یہ قیمت سیکنڈری مارکیٹ (ری سیل) میں اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اب ایک عوامی کھیل کے بجائے کارپوریٹ ایونٹ بن چکا ہے، جہاں صرف امیر طبقہ ہی میچ دیکھنے کی سکت رکھتا ہے۔

فٹ بال شائقین اور کھیلوں کے ماہرین نے فیفا پر ٹکٹوں کی تقسیم میں عدم شفافیت کا الزام لگایا ہے۔ شکایات سامنے آئی ہیں کہ ہزاروں ڈالرز کے عوض فروخت کیے گئے ابتدائی ٹکٹوں میں سیٹوں کی جگہ واضح نہیں تھی، اور کچھ سیٹیں ایسی تھیں جہاں سے میدان کا نظارہ بھی مکمل نہیں تھا۔

فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹکٹوں کا ایک بڑا حصہ میزبان ممالک کی ایسوسی ایشنز کو دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وفادار شائقین کو فراہم کریں۔

امریکہ میں کھیلوں کے ایونٹس پہلے ہی دنیا میں سب سے مہنگے تصور کیے جاتے ہیں۔ 1994 کے ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک امریکہ میں کھیلوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق، مانگ زیادہ اور ٹکٹ کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے متوسط طبقے کے شائقین کو میدان سے باہر کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *