FIFA Opens Final Ticket Window Amid Record-Breaking Demand

وہ افراد جو اپنے ٹکٹ فروخت کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے فیفا کا آفیشل ری سیل مارکیٹ پلیس 2 اپریل سے دوبارہ کھل جائے گا.

Editor News

نیو یارک: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا (FIFA) نے شمالی امریکہ میں شیڈول رواں سال کے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے چوتھے اور حتمی مرحلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا یہ آخری مرحلہ یکم اپریل کو مشرقی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ فیفا نے واضح کیا ہے کہ یہ “لاسٹ منٹ سیلز فیز” (Last-Minute Sales Phase) ہے جو ٹورنامنٹ کے اختتام تک جاری رہے گا

ٹکٹ فیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین اپنی مرضی کی نشست منتخب کر سکیں گے یا “Book the best seat” کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

وہ افراد جو اپنے ٹکٹ فروخت کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے فیفا کا آفیشل ری سیل مارکیٹ پلیس 2 اپریل سے دوبارہ کھل جائے گا.

فیفا کو توقع ہے کہ اس سال 1994 کے ورلڈ کپ کا 35 لاکھ تماشائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ اب تک ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی ماضی کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمتیں اور احتجاجورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹ کی قیمتوں پر شائقین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 4,185 ڈالر رکھی گئی ہے، جو کہ قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہے۔ یورپی شائقین نے اس مہنگائی کے خلاف باقاعدہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔ٹورنامنٹ کا شیڈولیاد رہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل یہ عالمی میلہ 11 جون سے شروع ہوگا، جس کے میچز امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلے جائیں گے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *