نیویارک/بروک لین: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر ریاستوں میں فروخت ہونے والی مخصوص برانڈ کی مونگ پھلی (Peanuts) کو مارکیٹ سے فوری طور پر واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے۔
ایف ڈی اے کے مطابق، ان مصنوعات میں مصنوعی میٹھا ‘سائکلامیٹ’ (Cyclamate) پایا گیا ہے جو امریکہ میں صحت کے خدشات کی بنا پر پابندی کا شکار ہے۔ اگرچہ یہ میٹھا کینیڈا اور یورپ میں استعمال ہوتا ہے، لیکن امریکہ میں اسے دیگر سرطان پیدا کرنے والے مادوں (Carcinogens) کی قوت بڑھانے کے خطرے کے پیشِ نظر بین القوامی سطح پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
بروک لین میں قائم کمپنی ‘سپر ورلڈ ٹریڈنگ انک’ درج ذیل مصنوعات واپس منگوا رہی ہے:
Mei Heong Yuen Tangerine Flavor: (مالٹے کا ذائقہ) – یو پی سی: 6912449124312
Mei Heong Yuen Walnut Flavor: (اخروٹ کا ذائقہ) – یو پی سی: 6912449124282
Mei Heong Yuen Garlic Flavor: (لہسن کا ذائقہ) – یو پی سی: 6912449124329
ایف ڈی اے نے اس معاملے کو ‘کلاس 3’ (Class 3) کا درجہ دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان مصنوعات کے استعمال سے صحت پر فوری یا شدید منفی اثرات کا امکان کم ہے، تاہم احتیاط ضروری ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یہ مصنوعات استعمال نہ کریں اور انہیں خریداری کے مقام پر واپس کر دیں۔
