Evening Shooting in Brooklyn Turns Deadly, Investigation Underway

۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی رات دم توڑ گیا،

Editor News

امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں اتوار کی شام فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں ایک 30 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک 50 سالہ شخص شدید زخمی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام 6 بجے سے قبل سائپرس ہلز میں فلٹن اسٹریٹ پر کلیولینڈ اور ایلٹن اسٹریٹس کے درمیان فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں دو افراد گولیوں لگنے سے زخمی حالت میں پائے گئے۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی رات دم توڑ گیا، جبکہ 50 سالہ زخمی شخص تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے فوراً بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ابھی تک اس پر باقاعدہ الزامات عائد نہیں کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور متاثرہ افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *