لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

“جوملک AI میں جیتےگاوہی فتح حاصل کرےگا”، ڈونلڈ ٹرمپ کاچین پرطنز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور عالمی امور پر اہم ترین گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک اے آئی کے میدان میں جیتے گا وہی دنیا پر فتح حاصل کرے گا، اور امریکہ اس ریس میں چین سمیت تمام ممالک سے آگے ہے اور رہے گا۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کی پیشرفت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جس کا بلاواسطہ فائدہ صرف چین کو ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اے آئی کو کنٹرول کرنے اور امریکہ کی برتری برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط اور ذہین صدر کی ضرورت ہے۔”

ٹرمپ نے اے آئی تحقیق سے وابستہ نامور کمپنی اینتھروپک (Anthropic) کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو اموڈے (Dario Amodei) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ “معصوم بننے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ نے اے آئی کمپنیوں کو غلط کاموں سے روکا ہے اور امریکی حکومت کے پاس ان پر کنٹرول قائم رکھنے کے لیے مکمل ریگولیٹری اختیارات موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست اور امریکی دفاعی پیشرفت پر بھی متعدد اہم اعلانات کیے:

ٹرمپ کے مطابق یوکرین نے روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہ بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے جواب میں روس نے بھی یوکرین کے توانائی مراکز پر حملے روکنے کی پاسداری کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اسی جنگ کے اثرات کی وجہ سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب ہنگامی بنیادوں پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم اس بات کا فیصلہ خود وہ (ٹرمپ) کریں گے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ بات چیت میں دوبارہ شامل ہونا چاہیے یا نہیں۔

9/11 حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے مطالبے پر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ اس سانحے سے متعلق مزید خفیہ سرکاری دستاویزات جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے اور پیٹریاٹ میزائل (Patriot Missiles) پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور زیادہ تعداد میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

مڈٹرم انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے رپبلکن پارٹی کی کامیابی کا یقین ظاہر کیا، جبکہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں جے ڈی وینس (J.D. Vance) کی نامزدگی پر کہا کہ وہ بہترین رہنما ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔