لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کےسینٹرل پارک میں دردناک حادثہ:کتے سےٹکرانےکےبعد71 سالہ سائیکل سوارجاں بحق

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے مشہور سینٹرل پارک (Central Park) میں ایک دردناک حادثے کے نتیجے میں 71 سالہ سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سائیکل کے سامنے اچانک ایک کتا آ گیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 8:18 بجے ایسٹ ڈرائیو اور 84th اسٹریٹ (East Drive & 84th Street) کے قریب پیش آیا۔

71 سالہ شخص سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے اچانک کتا آنے پر سائیکل کا توازن بگڑ گیا، جس کے نتیجے میں وہ سائیکل کے ہینڈل بار کے اوپر سے الٹ کر سڑک پر سر کے بل جا گرا۔

حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی میڈیکل سروسز (EMS) نے زخمی کو مقامی ہسپتال (NY Presbyterian Hospital) منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صبح 8:57 بجے دم توڑ گیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

واقعے کے بعد کتے کا مالک موقع پر ہی موجود رہا۔ پولیس کے مطابق کتے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ NYPD کے ہائی وے کولیشن انویسٹی گیشن اسکواڈ (Highway Collision Investigation Squad) نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔