لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کےبروکولن برج پرICEاورپولیس کےخلاف شدیداحتجاج،ٹریفک معطل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

مین ہیٹن / نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی شہر نیویارک کے مشہورِ زمانہ بروکولن برج (Brooklyn Bridge) پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے خلاف درجنوں مظاہرین نے بیٹھ کر ٹریفک کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر معطل کر دیا۔

مظاہرین نے بروکولن کی جانب جانے والے تمام روٹس پر ایک انسانی دیوار بنا کر احتجاج کیا، ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی کی اور بندوق کے تشدد (Gun Violence) کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

یہ شدید احتجاج نیویارک کے علاقے ماربل ہل (Marble Hill) میں پیش آنے والے اس دردناک واقعے کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے جس میں ایک ICE ایجنٹ نے ایک شخص پر اس وقت گولی چلا دی تھی جب گاڑی میں اس کا 5 سالہ معصوم بچہ بھی سوار تھا۔

مظاہرین نے سڑک پر بیٹھ کر نیویارک پولیس کی اعلیٰ عہدیدار جیسیکا ٹش (Jessica Tisch) کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور “Fire Jessica Tisch now!” کے مطالبات دہرائے۔

مظاہرین نے پیلے رنگ کے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیاہ حروف سے “STOP SHOOTING US” (ہم پر گولیاں چلانا بند کرو) اور “STOP SHOOTING OUR NEIGHBORS” (ہمارے پڑوسیوں پر گولیاں چلانا بند کرو) درج تھا۔

‘سیٹی زن’ (Citizen) ایپ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بروج پر مظاہرین کی جانب سے راستہ روکے جانے کے باعث گاڑیوں کی کئی بلاکس تک لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی نفری صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور پل پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔