لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ میں اسسٹوٹیکنالوجی تک رسائی’کی قرارداد پیش، سفیرعاصم افتخارکااہم خطاب

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اقوامِ متحدہ / نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں “اسسٹو ٹیکنالوجی تک رسائی” (Access to Assistive Technology) کے عنوان سے تیار کردہ مسودہ قرارداد A/80/L.110 منظوری کے لیے پیش کر دیا۔

قرارداد تعارف کرواتے ہوئے سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا اصل مقصد انسان کی صلاحیتوں کو وسعت دینا اور ہر فرد کے لیے وقار، انتخاب اور مواقع کو یقینی بنانا ہے، تاکہ کسی بھی شخص کی صلاحیت صرف اس لیے محدود نہ رہے کہ معاوضتی و امدادی ٹیکنالوجی اس کی پہنچ سے دور ہے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ امدادی آلات اور تکنیکی سہولیات صرف مصنوعات یا آلات نہیں ہیں بلکہ یہ درج ذیل شعبوں میں ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہیں.

افرادِ باہم معذوری کو دوسروں پر انحصار کے بجائے خود مختار زندگی کی طرف گامزن کرتی ہیں۔

معذور افراد کو معاشرتی تنہائی سے نکال کر مرکزی دھارے اور ترقیاتی سرگرمیوں کا حصہ 

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کے لیے اسسٹو ٹیکنالوجی تک رسائی کو آگے بڑھانا ایک دیرینہ اور پختہ عزم رہا ہے۔ اس قرارداد کے ذریعے عالمی برادری سے زور دے کر اپیل کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائے، مالی امداد میں اضافہ کرے اور بالخصوص وسائل کی کمی کا شکار ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی معاونت فراہم کرے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے اس قدام کو عالمی سطح پر خصوصاً خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکنالوجی کی مساوی تقسیم کی سمت میں ایک اہم میل پتھر قرار دیا جا رہا ہے۔