لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Artemis II Splashdown Marks First Crewed Moon Orbit Mission in 50 Years

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کیلیفورنیا: انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کی جانب ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے، ناسا کا آرٹیمس II مشن کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گیا ہے۔ 50 سال سے زائد عرصے کے بعد چاند کے مدار کا سفر کرنے والا یہ پہلا انسانی مشن جمعہ کے روز بحر الکاہل میں بخیریت لینڈ کر گیا۔

اوریون خلائی جہاز نے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب مقامی وقت کے مطابق شام 5:07 بجے سمندر میں لینڈنگ (Splashdown) کی۔ اس مشن میں چار خلاباز شامل تھے جن میں کمانڈر ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن شامل ہیں۔ اس مشن کی خاص بات یہ تھی کہ وکٹر گلوور چاند کا سفر کرنے والے پہلے سیاہ فام، کرسٹینا کوچ پہلی خاتون اور ہینسن پہلے غیر امریکی خلاباز بن گئے ہیں۔

زمین کی فضا میں داخل ہوتے وقت اوریون جہاز کو شدید حالات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں اس کی بیرونی سطح کا درجہ حرارت 2,760 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا۔ اس شدید تپش کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے مشن کنٹرول سے رابطہ بھی منقطع ہوا، تاہم پیرا شوٹس کھلتے ہی رابطہ بحال ہو گیا اور جہاز نے سلامتی کے ساتھ سمندر میں لینڈ کیا۔

ناسا کے چیف جیریڈ آئزک مین نے اس کامیابی پر کہا، “ہم ایک بار پھر خلابازوں کو چاند پر بھیجنے اور انہیں بحفاظت واپس لانے کے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔” اب ماہرین اس مشن سے حاصل شدہ ڈیٹا، بالخصوص ہیٹ شیلڈ اور لائف سپورٹ سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے تاکہ مستقبل کے “آرٹیمس IV” مشن کی راہ ہموار ہو سکے، جس کا مقصد انسان کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔