American Pakistan Foundation Hosts Panel on Pakistani-American Role in US Foreign Policy

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی سطح سے لے کر حکومتی ایوانوں تک، پاکستانی نژاد افراد کی آواز کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Atif Khan

امریکہ میں منعقد ہونے والے APF Leadership Summit 2026 کے دوران
وائس آف فارن پالیسی فرام کمیونٹی ٹو ڈویلیپمنٹ (Voice of Forign Policy From Community to Development)کے عنوان سےایک اہم پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے خارجہ پالیسی میں کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس پینل کی میزبانی Farwa Aamer نے کی، جبکہ ماہرین Maryum Saifee اور Ameena Razzaque نے بطور پینلسٹ شرکت کی۔ نشست کا مرکزی موضوع یہ تھا کہ کس طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی کے تجربات اور پس منظر کو امریکی سفارت کاری میں مؤثر انداز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی سطح سے لے کر حکومتی ایوانوں تک، پاکستانی نژاد افراد کی آواز کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے تجربات نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ یہ امریکی خارجہ پالیسی کو زیادہ جامع اور مؤثر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر American Pakistan Foundation کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، جس نے اس اہم مکالمے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا اور کمیونٹی کی نمائندگی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *