لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پروازکےدوران لیپ ٹاپ میں آگ لگنےسےدھواں بھر گیا،4 مسافرجھلس کرزخمی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ڈلاس : امریکی ایئرلائن “امریکن ایئرلائنز” (American Airlines) کی اٹلانٹا سے ڈلاس جانے والی پرواز میں لینڈنگ کے دوران اچانک دھواں بھر جانے سے کم از کم 4 مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

امریکن ایئرلائنز کے حکام اور پائلٹ کے مطابق طیارے کے اندر دھواں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے پھیلا۔

لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ کیبن میں دھواں بھر گیا ہے اور 4 سے 5 مسافر جھلس گئے ہیں، جس پر ایئرپورٹ پر فوری طبی عملہ طلب کیا گیا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے تصدیق کی کہ دھواں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگنے (Battery Fire) کے باعث پیدا ہوا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایک متاثرہ شخص کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا، جبکہ دیگر کی طبی دیکھ بھال کی گئی۔