Ambassador Iftikhar Advocates Coordinated Global Efforts for Peace in DRC

واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے ذریعے افریقی ممالک میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جمہوریہ کانگو (DRC) کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں دیرپا سیاسی حل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے افریقی یونین کی ثالثی کی کوششوں کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے “دوحہ فریم ورک” کے تحت قطر، “واشنگٹن معاہدے” کے ذریعے امریکہ اور گریٹ لیکس ریجن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔

پاکستانی مندوب نے امید ظاہر کی کہ ان مربوط عالمی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے ذریعے افریقی ممالک میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *