Amazon Responds to Rising Fuel Costs with New Seller Fee

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): ایران میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون نے اپنے پلیٹ فارم پر سامان فروخت کرنے والوں کے لیے 3.5 فیصد اضافی فیول سرچارج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمیزون کے مطابق یہ نیا ٹیرف 17 اپریل سے لاگو ہوگا اور ان تمام تاجروں کو متاثر کرے گا جو ‘فلفلمنٹ بائی ایمیزون’ (FBA) کی سروس استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے آپریشنل اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے یہ عارضی قدم اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایمیزون نے ایسا سرچارج 2022 میں روس یوکرین جنگ کے دوران لگایا تھا جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے عالمی تیل کی 20 فیصد سپلائی وابستہ ہے، اور موجودہ کشیدگی نے عالمی معیشت کو ایک بار پھر بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *