پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور مقبول گلوکارہ مومینہ مستحسن کو حال ہی میں نیویارک میں ایک فلاحی فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایونٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد ایک اہم سماجی مقصد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔ اس موقع پر دونوں فنکاروں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ڈائسپورا کمیونٹی کے ساتھ مل کر اس مہم کی حمایت بھی کی۔
تقریب میں موجود شرکاء نے دونوں فنکاروں کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی ستاروں کی اس طرح سماجی کاموں میں موجودگی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔
احد رضا میر اور مومینہ مستحسن کی یہ جھلک سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہی، جہاں مداحوں نے ان کی فلاحی سرگرمیوں میں شمولیت کو خوب سراہا۔





