ٹرینٹن / نیوجرسی (ویب ڈیسک):امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے نتائج میں ریاست نیوجرسی کے 12ویں کانگریسی اضلاع (NJ’s 12th Congressional District) سے ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر آدم حماوی (Dr. Adam Hamawy) نے تاریخی فتح حاصل کر کے ریاست کے پہلے مسلمان رکنِ کانگریس بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پلاسٹک سرجن، امریکی فوج کے ریٹائرڈ کمبیٹ ڈاکٹر اور عالمی انسانی خدمات کے طبی کارکُن 56 سالہ ڈاکٹر آدم حماوی نے ریپبلکن حریف گریگ میلی (Gregg Mele) کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر یہ نشاط انگیز فتح اپنے نام کی۔ وہ ممتاز پرولگریسو رہنما اور ایک دہائی سے کانگریس کی رکن رہنے والی بونی واٹسن کولمین (Bonnie Watson Coleman) کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی نشست سنبھالیں گے۔
مصر میں پیدا ہونے والے اور امریکہ میں پرورش پانے والے عراق جنگ کے سرفروش ڈاکٹر حماوی نے بوسنیا، سوڈان، لبنان اور سینیگال میں طبی مشنز میں خدمات انجام دیں۔ 2024 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور تباہ کاریوں کے دوران وہ رفح بارڈر پر محصور طبی عملے میں شامل تھے، جہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے انصاف کی جنگ کے لیے عملی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر حماوی 2004 میں عراق میں اس وقت ملکی سطح پر سرخیوں میں آئے جب انہوں نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد شدید زخمی ہونے والی امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ (Tammy Duckworth) کی بروقت علاج کر کے جان بچائی تھی، جنہوں نے 2024 میں غزہ رفح بارڈر سے ان کے محفوظ انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔
حماوی کی انتخابی مہم کے بنیادی نکات میں یونیورسل میڈیکیئر (Medicare for All)، اسرائیل کو امریکی فوجی امداد کی فوری بندش، میڈیکل اور اسٹوڈنٹ لونز کے قرضوں کی معافی، اور اُمیشنز اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کا خاتمہ شامل ہے۔





