ممبئی(ویب ڈیسک): بھارت کی معروف اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ گلوکارہ کی آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ ایمرجنسی میڈیکل یونٹ میں زیرِ علاج تھیں۔ ہفتے کے روز انہیں اچانک سینے میں شدید درد محسوس ہوا، جس کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی موسیقی کی دنیا کی ایک نہایت بااثر اور ہمہ جہت گلوکارہ تھیں۔ انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ سمیت بے شمار یادگار گیتوں کو اپنی آواز دی۔
