National Action Network Celebrates 35 Years as NYC Pushes Forward Equity Agenda

میئر مامدانی نے تشویش ظاہر کی کہ 2000 سے 2020 کے درمیان 2 لاکھ سے زائد سیاہ فام نیویارکرز مہنگائی کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران مامدانی نے نیشنل ایکشن نیٹ ورک (NAN) کے 35 سال مکمل ہونے پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں نسلی برابری اور معاشی انصاف کے لیے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ میئر نے ریورنڈ الشارپٹن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کی پہچان بن چکے ہیں۔

میئر مامدانی نے انکشاف کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا “رئیل ایکویٹی پلان” (Racial Equity Plan) جاری کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے 45 سرکاری اداروں کو ایک مشترکہ فریم ورک کے تحت لایا جائے گا تاکہ مہنگائی اور نسلی عدم مساوات کے بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔

گھروں کی نیلامی پر پابندی اور ہاؤسنگ
میئر نے اگلے 6 ماہ کے لیے گھروں کی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نیلامی روکنے کا اعلان کیا تاکہ غریب اور سیاہ فام علاقوں کے مالکان کو بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے۔

سستی رہائش: بیڈ سٹائی (Bed Stuy)، برونکس اور کوئینز میں ایک ہزار سے زائد سستی رہائشی اکائیوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

میئر نے بتایا کہ حکومت نے 1.2 بلین ڈالرز کی شراکت داری سے یونیورسل چائلڈ کیئر کی راہ ہموار کی ہے، جس کا آغاز ان علاقوں سے کیا گیا ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے پبلک ایڈووکیٹ جمانے ولیمز کے ساتھ مل کر قائم کردہ ‘آفس آف کمیونٹی سیفٹی’ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

میئر مامدانی نے تشویش ظاہر کی کہ 2000 سے 2020 کے درمیان 2 لاکھ سے زائد سیاہ فام نیویارکرز مہنگائی کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ نیویارک کو ایک ایسا شہر بنائیں گے جہاں محنت کش طبقہ عزت کے ساتھ رہ سکے اور سیاہ فام تاریخ صرف ماضی کا حصہ نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہو۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *