لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

APPNA Announces Booking Details for 2026 Summer Convention

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک(ویب ڈیسک): ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) کے زیرِ اہتمام سمر کنونشن 2026 کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کنونشن کی انتظامیہ نے ممبران کو جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نشستوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایپنا ممبران اپنے پورٹل پر لاگ ان کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس سال کنونشن میں داخلے کے لیے جدید QR کوڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ رجسٹریشن اور ادائیگی کے بعد ممبران کو ای میل کے ذریعے QR کوڈز موصول ہوں گے، جو تمام سیشنز اور تقریبات میں داخلے کے لیے لازمی ہوں گے۔

کنونشن کے لیے ‘روزن شنگل کریک ہوٹل’ (Rosen Shingle Creek Hotel) میں رہائش کے حوالے سے درج ذیل قوانین کا اعلان کیا گیا ہے:

ایک بکنگ پر زیادہ سے زیادہ دو کمرے ریزرو کیے جا سکتے ہیں۔

بکنگ کے وقت ایک رات کا کرایہ بطور ڈیپازٹ جمع کروانا ہوگا۔

یکم جون 2026 تک بکنگ منسوخ کرنے پر رقم مکمل واپس (Refund) کر دی جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد ڈیپازٹ واپس نہیں ملے گا۔

ہفتہ کی رات ہونے والے خصوصی ڈنر (Saturday Night Banquet) کے لیے ہر ممبر زیادہ سے زیادہ 11 نشستیں یا ایک مکمل ٹیبل خرید سکتا ہے۔ مقررہ حد سے زیادہ خریدی گئی نشستیں منسوخ کی جا سکتی ہیں۔