نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی ہاؤسنگ کنیکٹ نے برونکس کے علاقے میں واقع ‘میچل لاما ڈینس لین اپارٹمنٹس’ (Mitchell-Lama Dennis Lane Apartments) کے لیے ایک بڑی ہاؤسنگ لاٹری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس لاٹری کے ذریعے شہری حیران کن طور پر صرف 15,745 ڈالر کی ابتدائی قیمت پر اپارٹمنٹ خرید سکتے ہیں۔
2414 کروٹونا ایونیو پر واقع اس عمارت میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 15,745 ڈالر، ون بیڈروم کی قیمت 20,201 ڈالر، جبکہ تھری بیڈروم اپارٹمنٹ کی قیمت 31,329 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ان اپارٹمنٹس کے لیے مختلف آمدنی کے گروپ اور فیملی سائز کے حساب سے کوٹہ رکھا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے نیویارک اسٹیٹ کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔
اس ہاؤسنگ اسکیم کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
اسٹوڈیو: قیمت $15,745 (ماہانہ مینٹیننس $960)
ون بیڈروم: قیمت $20,201 (ماہانہ مینٹیننس $1,210)
ٹو بیڈروم: قیمت $24,656 (ماہانہ مینٹیننس $1,450)
تھری بیڈروم: قیمت $31,329 (ماہانہ مینٹیننس $1,750)
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے اور اس کی ناقابلِ واپسی فیس 75 ڈالر ہے۔ خواہشمند افراد نیویارک ہاؤسنگ کنیکٹ کی ویب سائٹ https://housingconnect.nyc.gov/PublicWeb/details/7500 پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔





