لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

New York City Schools to Close for Spring Recess from April 2–10

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیو یارک: نیویارک سٹی کے سرکاری اسکولوں میں موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی سال کی آخری بڑی چھٹیوں (Spring Recess) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم (DOE) کے مطابق اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رہیں گی تاکہ طلبہ اپنی آخری ٹرم سے قبل آرام کر سکیں۔

نیویارک سٹی کے تمام پبلک اسکول جمعرات، 2 اپریل سے10 اپریل تک موسمِ بہار کی چھٹیوں کے لیے بند ہو جائیں گے۔

تمام طلبہ پیر، 13 اپریل کو معمول کے مطابق دوبارہ اسکولوں کا رخ کریں گے۔

اسپرنگ تعطیلات کے بعد، تعلیمی سال کے اختتام تک اسکولوں کی چھٹیوں کاشیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

25 مئی: میموریل ڈے (Memorial Day)

27 مئی: عید الاضحیٰ (اسکولوں میں باقاعدہ تعطیل ہوگی)

4 جون: اینی ورسری ڈے / چانسلر کانفرنس ڈے (صرف عملے کی تربیت کے لیے)

5 جون: کلیریکل ڈے (ایلیمنٹری، مڈل اور K-12 اسکولوں کے لیے)

19 جون: جونی ٹینتھ (Juneteenth)

نیویارک سٹی کے سرکاری اسکولوں میں رواں تعلیمی سال کا آخری دن 26 جون ہوگا، جس کے بعد موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔