لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Interfaith Harmony Highlighted at Community Iftar in New York

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اے آر وائی (ARY) نیٹ ورک نارتھ امریکہ کے چیف آپریٹنگ آفیسرآصف جمال کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار بین المذاہب افطار ڈنر میں شرکت کی۔

اس تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی بڑی تعداد، ممتاز مذہبی رہنماؤں اور مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی، جو شمولیت اور باہمی ہم آہنگی کا ایک بہترین مظہر تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے ماہِ رمضان کی فضیلت اور اس کی گہری اقدار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ہمدردی، نظم و ضبط اور دوسروں کے ساتھ دکھ سکھ بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی بین المذاہب تقاریب سے باہمی افہام و تفہیم مضبوط ہوتی ہے اور امریکی معاشرے کے اندر امن اور بقائے باہمی کے مشترکہ عزم کو فروغ ملتا ہے۔

قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف عقائد کے لوگوں کا ایک دسترخوان پر جمع ہونا اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔