نیویارک (ویب ڈیسک):نیویارک میں مقیم مسلم کمیونٹی کے لیےThe Halal Guide کے تعاون سے “سحور فیسٹ اینڈ مسلم لائٹس فیسٹیول 2026” منعقدکیاگیا۔
یہ رنگا رنگ ایونٹ Nassau Community College میںBello Farms اور Naz’s Halal Food کی جانب سے پیش کیاگیا۔
لال گائیڈ کی جانب سے شاندار سحری کااہتمام کیا گیا۔اس بابرکت محفل میں 25ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور اجتماعی سحری سے لطف اندوز ہوئے۔

منتظمین کے مطابق سحری کے اس ایونٹ میں 90 سے زائد وینڈرزنے شرکت کی اور مزیدار ڈشز پیش کی جسے عوام نے بے حد پسندکیا۔

سحور کے اس ایونٹ میں مسلم کمیونٹی کی خواتین، مردوحضرات بلخصوص نوجوانوں کی کشیر تعدادنے چارچاند لگایا۔

ایونٹ میں جنرل کونسل عامر اتوزئی نے خصوصی شرکت کی اور منتظمیں کی کاوشوں کو سراہااور مسلم کمیونٹی کے ساتھ سحری کی۔
اس پُروقار تقریب میں آئے انگریز نوجوان نے اسلام قبول کرکے روحانی محفل کی رونقوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
یہ ایونٹ نیویارک میں مسلم کمیونٹی کے اتحاد اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ثابت ہوا۔
