ٹیکساس(ویب ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک دیوہیکل ونڈ ٹربائن (Wind Turbine) میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، ممکنہ طور پر آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد ٹربائن کے اوپری حصے نے آگ پکڑ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی بلندیوں تک چھا گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹربائن کا ایک بڑا پر (Rotor) ٹوٹ کر نیچے گر گیا اور زمین پر بھی جلتا رہا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم ٹربائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
