Minnesota ICE Drawdown Announced, But Investigations to Continue

ہومن نے خبردار کیا کہ "اگر ہمیں دوبارہ ضرورت پڑی تو ہم واپس آئیں گے، سینٹ پال میں روزانہ 800 پروازیں لینڈ کرتی ہیں

Editor News

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی بارڈر چیف (Border Czar) ٹام ہومن نے واضح کیا ہے کہ مینیسوٹا سے اضافی نفری (Surge) ہٹانے کے فیصلے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وفاقی ایجنٹ ریاست چھوڑ رہے ہیں۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ہومن نے کہا کہ سیکڑوں اسپیشل ایجنٹ بدستور ریاست کے سوشل سروسز پروگراموں میں مبینہ دھوکہ دہی اور سینٹ پال چرچ میں ہونے والے احتجاجی واقعات کی تحقیقات کے لیے موجود رہیں گے۔

ٹام ہومن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ‘آپریشن میٹرو سرج’ کو وفاقی ایجنٹوں کے ہاتھوں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہومن نے خبردار کیا کہ “اگر ہمیں دوبارہ ضرورت پڑی تو ہم واپس آئیں گے، سینٹ پال میں روزانہ 800 پروازیں لینڈ کرتی ہیں۔”

دوسری جانب، وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان ڈیڈ لاک کی وجہ سے ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی بندش کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

تاہم، ہومن کا کہنا ہے کہ آئی سی ای (ICE) کے پاس 2029 تک کے فنڈز موجود ہیں، اس لیے بڑے پیمانے پر ملک بدری (Mass Deportations) کا عمل نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ملکی سلامتی سے زیادہ سیاست کو اہمیت دے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *