آئی سی سی وفدکی لاہورمیں محسن نقوی سےاہم ملاقات، بڑی پیش رفت متوقع

اس ملاقات کا بنیادی مقصد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنا ہے۔

Editor News

لاہور (ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کا ایک اعلیٰ اختیاری وفد آج لاہور پہنچ رہا ہے جہاں وہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔

اس ملاقات کا بنیادی مقصد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میدان میں اترنے سے روک دیا ہے، جس کے بعد 15 فروری کو شیڈول یہ ہائی وولٹیج میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ جب تک تمام معاملات پر برابری کی بنیاد پر بات نہیں ہوتی، ٹیم بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گی۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو آج شام 4 بجے لاہور پہنچیں گے۔

بنگلہ دیشی مداخلت: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کی بھی اس ملاقات میں شرکت متوقع ہے، کیونکہ بنگلہ دیش نے بھی سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

اگر پاکستان اس میچ سے دستبردار ہوتا ہے تو اسے نہ صرف قیمتی 2 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا بلکہ نیٹ رن ریٹ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

آئی سی سی کی کوشش ہے کہ کسی ایسے سمجھوتے پر پہنچا جائے جس سے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور منافع بخش میچ شیڈول کے مطابق منعقد ہو سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *