مینولا، نیویارک: نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر پیٹرک جے رائڈر نے ماہِ رمضان کی آمد کی مناسبت سے مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں اور اراکین کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اس موقع پر پاکونی کے صدر سید وسیم، پاکولی کے صدر عتیق قادری اور عذرا ڈار نے شرکت کی۔
کمشنر رائڈر نے نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام مسلمانوں کے لیے ایک بابرکت اور پرامن رمضان کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ مذہبی عبادات کے دوران تمام رہائشیوں اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ کمشنر کے مطابق، عالمی حالات کے پیش نظر پولیس کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پہلے سے کام کر رہی ہے۔

