نیویارک سٹی میں لائف گارڈز کی بھرتی کا آغاز: 22 ڈالر فی گھنٹہ تنخواہ اور بونس کا اعلان

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی پارکس ڈیپارٹمنٹ نے موسمِ گرما 2026 کے لیے لائف گارڈز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اگرچہ گرمیوں کے موسم میں ابھی وقت باقی ہے، لیکن شہر کے مختلف انڈور پولز میں امیدواروں کے لیے ‘کوالیفائینگ ٹیسٹ’ کا سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔

نیویارک سٹی پارکس کی کمشنر آئرس روڈریگز روزا نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا:”22 ڈالر فی گھنٹہ اجرت، ہر بورو (ضلع) میں ٹیسٹ تک آسان رسائی اور نئے بھرتی ہونے والوں کے لیے 908 ڈالر کے ٹریننگ بونس کے باعث، نیویارک میں لائف گارڈ بننے کا یہ بہترین وقت ہے۔”

لائف گارڈ بننے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے درج ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے:

18 جولائی 2026 تک کم از کم 16 سال ہونی چاہیے۔

ایک آنکھ کی نظر 20/30 اور دوسری کی 20/40 ہونی چاہیے (بغیر عینک یا کونٹیکٹ لینز کے)۔

50 گز کا فاصلہ 50 سیکنڈ یا اس سے کم وقت میں تیراکی کے درست طریقے سے طے کرنا لازمی ہے۔

تربیت اور ڈیوٹی کا آغاز:
کوالیفائینگ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو زندگی بچانے کی تکنیک سکھانے کے لیے 16 سیشنز پر مشتمل تربیتی پروگرام سے گزارا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد لائف گارڈز ‘میموریل ڈے’ (مئی کے آخر) سے ساحلوں پر اور جون کے آخر سے شہر کے سوئمنگ پولز پر اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *