ایمیزون کابڑافیصلہ: تمام’ایمیزون گو’اور’ایمیزون فریش’ اسٹورزبندکرنےکااعلان

ایمیزون کی ویب سائٹ کے مطابق، فی الحال نیویارک سٹی میں دو 'ایمیزون گو' اسٹورز کام کر رہے ہیں

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ادارے ایمیزون (Amazon) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام فیزیکل اسٹورز، بشمول ایمیزون گو (Amazon Go) اور ایمیزون فریش (Amazon Fresh) کو مستقل طور پر بند کر رہا ہے۔

اگرچہ کمپنی نے ابھی تک ان اسٹورز کی بندش کی حتمی تاریخ (Timeline) تو ظاہر نہیں کی، تاہم یہ واضح کیا ہے کہ مختلف اسٹورز کے مقامات کو وقت کے ساتھ ساتھ ’ہول فوڈز مارکیٹ‘ (Whole Foods Market) اسٹورز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ایمیزون نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا “ہم برسوں سے اپنے ٹیم ممبران کی خدمات کے شکر گزار ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس تبدیلی کے دوران انہیں ایمیزون کے وسیع تر آپریشنز نیٹ ورک میں دیگر مقامات پر متبادل ملازمتیں فراہم کی جائیں۔”

ایمیزون کی ویب سائٹ کے مطابق، فی الحال نیویارک سٹی میں دو ‘ایمیزون گو’ اسٹورز کام کر رہے ہیں

200 ویزے اسٹریٹ (Vesey Street)
150 ایسٹ 53 اسٹریٹ

مقامی میڈیاذرائع کےمطابق نیویارک میں موجود ان اسٹورز کے مستقبل کے حوالے سے ایمیزون کے ترجمان سے رابطہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کمپنی کی جانب سے کوئی باقاعدہ جواب موصول نہیں ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *