سانحہ گل پلازہ کےشہداءکےلئےاوورسیزپاکستانیوں کی دعائیہ تقریب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں

Editor News

تحریر: امجد قائم خانی

ہوسٹن: امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم فرینڈز آف کراچی، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن آف ہیوسٹن کے اشتراک سے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا۔

اجتماع میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

تقریب کےاختتام پرسینیٹر بابر خان غوری نےمیڈیاسے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کی بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں

سابق وفاقی وزیر مواصلات شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ شہادتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی خبریں ہیں۔ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ آئندہ اس طرح کے حادثات نہ ہوں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے سیکریٹری جنرل سید عامر زیدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مداخلت کی اپیل کردی۔

تقریب کے آخر میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ہیوسٹن کے معروف صداکار ریحان احمد نے فاتحہ خوانی کرائی۔ تقریب میں ہیوسٹن، شوگر لینڈ، اسٹیفرڈ، کیٹی، روزن برگ، رچمنڈ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *