این وائی پی ڈی دیسی سوسائٹی کا پہلا اجلاس: نئے عہدیداروں کا اعلان اور مستقبل کے منصوبے

سوسائٹی کی قیادت نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کی حفاظت اور تعاون کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Editor News

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی ‘دیسی سوسائٹی’ نے سال 2026 کے پہلے جنرل ممبرشپ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی شراکت داروں اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

این وائی پی ڈی دیسی سوسائٹی کے سال 2026 کے پہلے بڑے اجلاس میں ممبران کی بھرپور شرکت نے سوسائٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ثابت کر دیا۔ اجلاس کے دوران تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔

اجلاس میں درج ذیل افسران کو نئے عہدوں کی ذمہ داریاں سونپی گئیں:

پولیس آفیسر مرزا راشد (34 پریسنٹ): سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ (Second Vice President)۔
پولیس آفیسر چندرا پال ٹیمل (90 پریسنٹ ڈیٹیکٹو اسکواڈ): کرسپونڈنگ سیکرٹری (Corresponding Secretary)۔
پولیس آفیسر جو ٹائٹس (ڈیٹیکٹو بیورو کوئینز ساؤتھ): سارجنٹ ایٹ آرمز (Sergeant-at-Arms)۔

مہمان مقررین کی شرکت
تقریب میں امام طاہر کوکیقی( این وائی پی ڈی ڈیپارٹمنٹ چیپلین) کیپٹن اسٹیون بھاگن(کوئینز ساؤتھ انسپکشنز)، پیٹرک ہینڈری( صدر، نیویارک سٹی پی بی اے (NYCPBA))، ایڈرین جانسن(میرک فائنینشل گروپ)
جیسی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا

سوسائٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی آفیشل ویب سائٹ پر کام جاری ہے، جسے 16 اپریل 2026 کو ہونے والے “اسکالرشپ اور ایوارڈز ڈنر” کے موقع پر لانچ کیا جائے گا۔ یہ پروقار تقریب ‘لیونارڈز پلازو’ (Leonard’s Palazzo) میں منعقد ہوگی۔

سوسائٹی کی قیادت نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کی حفاظت اور تعاون کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *