نیو جرسی : نیو جرسی میں ہونےوالے انتخابات کی نؤمنتخب رکن علیشا خان نےاپنےعہدے کاحلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب 7جنوری کو Crossroads North Middle School میں منعقد ہوئی
ساؤتھ برنزوک بورڈ آف ایجوکیشن کی اس “ری آرگنائزیشن” (Re-organization) میٹنگ میں نہ صرف الیشا خان نے اپنے عہدے کا حلف لیا، بلکہ بورڈ نے سال 2026 کے لیے اپنی نئی قیادت کا بھی انتخاب کیا۔
حالیہ انتخابات میں انہوں نے 7 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے،، جو تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ تھے
لورا ہرنینڈز Laura Hernandez بورڈ کی صدر (President) اوردیپا کارتھک (Deepa Karthik)بورڈ کی نائب صدر کےطورپر فرائض انجام دےرہی ہیں
حلف برداری کے بعد، علیشہ خان کی کامیابی کے موقع پر گلبرگ بسٹرو میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہوں نے اپنی انتخابی ٹیم، رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
علیشا خان نے اپنی تقریر میں اسکول ڈسٹرکٹ کے طلباء، والدین اور اساتذہ کے درمیان بہتر رابطے اور شفافیت پر زور دیا۔سال 2026 کے لیے بورڈ کے ترجیحی اہداف میں طلباء کی ذہنی صحت (Mental Health) اور اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہتر بنانا شامل ہے
