فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل فارورڈ اسپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی

سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کر چکا ہے

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل پاکستانی اسپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی فارورڈ اسپورٹس کی جانب سے سعودی عرب میں اپنا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے، جسے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعاون کے فروغ کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں متعین خادمِ حرمین شریفین کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے فارورڈ اسپورٹس انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کی، جس میں مملکتِ سعودی عرب میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں اسپورٹس سے وابستہ صنعتی شعبے میں پیداوار اور سرمایہ کاری کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *