نئےسال کےآغازپرایم ٹی اےنےنئی نوکریوں کااعلان کردیا

یم ٹی اے میں بھرتی کے لیے ایک باقاعدہ امتحانی عمل سے گزرنا ہوگا

Editor News

نیویارک: نئےسال کے آغاز پر ایم ٹی اے نے نئی نوکریوں کااعلان کردیا۔اس نوکری کےلئے کسی بھی ڈگری،سابقہ تجربہ کی ضرورت نہیں۔

نیویارک کا ٹرانسپورٹیشن ادارہ MTA اس وقت بس آپریٹرز کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کر رہا ہے۔

ابتدائی تنخواہ: $28.76 فی گھنٹہ ہے چھ سال کی سروس مکمل ہونے پر یہ بڑھ کر $41.09 تک پہنچ سکتی ہے۔
تنخواہ کے ساتھ ساتھ پیڈ چھٹیاں (بیماری اور تعطیلات)، جامع میڈیکل انشورنس، اور پنشن پلان بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

ایم ٹی اے میں بھرتی کے لیے ایک باقاعدہ امتحانی عمل سے گزرنا ہوگا:

درخواست گزاروں کو کثیر الانتخابی (Multiple-choice) ٹیسٹ کے لیے تاریخ اور مقام رینڈم طریقے سے الاٹ کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کا آغاز 23 مارچ سے متوقع ہے۔

پاس ہونے کے لیے کم از کم 70 فیصد نمبر لینا لازمی ہیں۔

ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو ایک لسٹ نمبر دیا جائے گا اور لسٹ میں باری آنے پر ان سے رابطہ کیا جائے گا۔

تعیناتی کے وقت امیدوار کے پاس کم از کم تین سال پرانا جائز ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، یا ریاستِ نیویارک کا جاری کردہ کلاس A یا کلاس B کا کمرشل ڈرائیور لائسنس (CDL) مع مسافروں کی نقل و حمل کی اجازت (Passenger Endorsement) کے ہونا ضروری ہے۔

درخواست جمع کروانے کی فیس $68 ہے۔

امیدوار ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم پر کر سکتے ہیں اور ٹیسٹ کا بریک ڈاؤن (تفصیلات) بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *