خالدہ ضیاکےانتقال پرپاکستان کا اظہارِافسوس

۔ اس غم کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بنگلہ دیشی سابقہ وزیراعظم خالدہ ضیا کےانتقال پر وزیراعظم و صدرِ پاکستان نے افسوس کااظہار کیاہے۔

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا،“بنگلہ دیش کے لیے ان کی عمر بھر کی خدمات ایک دیرپا ورثہ ہیں۔ بیگم ضیا پاکستان کی ایک مخلص دوست تھیں۔ اس غم کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔”

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ خالدہ ضیا کی “قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا”، جبکہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *